یہ کیسے ہو سکتا ہے؟
بارش میں اور تم میں
ایک تعلق ہے
بارش سے اور تم سے
ایک سا رشتہ ہے
میری آنکھوں میں جب غم کی
پہلی رِم جِھم برسی تھی
سب سے پہلے
تم نے
اپنے کومل کومل ہونٹوں سے
اُس رِم جِھم سے ڈھانپا تھا
اور اب بارش ڈھانپتی ہے
برچسب: بارش تم اور میں,بارش بادل تم اور میں,
نویسنده: بهراد دادخواه